Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عزہ بنت ابوسفیان رضی اللہ عنہما

  علی محمد الصلابی

ابن شہات نے رضاعت کے بارے میں سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں اس کا ذکر کیا ہے۔ ان سے مروی صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ کو میری بہن میں کوئی دلچسپی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: میں اسے کیا کروں گا؟ انہوں نے کہا: آپ اس سے نکاح کر لیں۔ آپ نے فرمایا: کیا تم یہ پسند کرتی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں آپ کے گھر میں اکیلی تو نہیں ہوں، میں چاہتی ہوں کہ اس خیر میں میری بہن بھی شراکت دار بنے۔

(صحیح مسلم: رقم الحدیث: 1449)

یہ سن کر آپﷺ نے صراحتاً فرمایا کہ وہ میرے لیے حلال نہیں ہے،

(صحیح مسلم، رقم الحدیث: 1499)

اس لیے کہ اسلام میں بیک وقت دو بہنوں کے ساتھ نکاح کرنا جائز نہیں ہے۔

(الدولۃ الامویۃ المفتری علیہا: صفحہ 142)

نبی کریمﷺ نے جب 6ھ میں سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کیا اس وقت ان کی عمر تینتیس برس تھی۔ امام ذہبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں جب خالد بن سعید رضی اللہ عنہ انہیں حبشہ سے مدینہ منورہ لے کر آئے اس وقت ان کی عمر تیس سال سے کچھ زائد تھی،

(سیر اعلام النبلا: جلد 2 صفحہ 220)

اور ان کی وفات 44ھ میں ہوئی۔

(سیر اعلام النبلا: جلد 2 صفحہ 222)