کافر کے جنازے کے ساتھ اس کے مرگھٹ تک جانا
کافر کے جنازے کے ساتھ اس کے مرگھٹ تک جانا جائز نہیں، کیونکہ اس میں جیفہ کافر کی تعظیم و تکریم ہے اور وہ تعظیم کے مستحق نہیں ہے۔ نیز جنازہ کے ساتھ جانے کا ایک مقصد شفاعت کرنا بھی ہے اور ظاہر ہے کہ کافر شفاعت کا اہل نہیں۔
(جدید معاملات کے شرعی احکام: جلد، 3 صفحہ، 235)