شیعہ کو مسلمان سمجھنے اور ان کی حمایت کرنے والے کا حکم
شیعہ کو مسلمان سمجھنے اور ان کی حمایت کرنے والے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جو شیعہ حضرات صحابہ کرام رضوان اللّٰہ کو گالی دیں خصوصاً حضرات شیخینؓ اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ اور سیدنا امیر معاویہؓ کو بہت سخت گالی دیں، تو اگر کوئی مسلمان ایسے شیعوں کو مسلمان کہے اور ان کی حمایت بھی کرے اور الٹا مسلمانوں کو موردِ الزام بھی ٹھہرائے تو ان کا کیا حکم ہے؟
جواب: واضح رہے کہ سیدنا صدیق اکبرؓ کی صحابیت اور سیدہ عائشہ صدیقہؓ کی برأت نصوص قطعیہ سے ثابت ہے۔ لہٰذا جو شخص صحابیتِ صدیق اکبرؓ کا منکر ہو یا سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر زنا کی تہمت لگاتا ہو یا شیخینؓ کو گالیاں دیتا ہو تو وہ کافر ہے اگر کوئی مسلمان باوجود ان کے عقیدے کے جاننے کے ان کو مسلمان سمجھتا ہے تو وہ بھی دائرہ اسلام سے خارج ہوگا، اس پر تجدید ایمان اور تجدید نکاح لازم ہے۔
وان كانت نية الوجه الذي يوجب التكفير لا ينفعه فتوى المفتي ويومر بالتوبة والرجوع عن ذلك وبتجديد النكاح بينه وبين امراته:
(المحيط البرهانی:جلد:7:صفحہ:397)
اما الرضاء بكفر نفسه اوالرضا بكفر غيره مستجيزا او مستحسنا للكفر كفر ويجوز ان يكون كلام المشائخ الرضاء بالكفر كفر محمولا على هذا:
(فتاوى بزازيه على الهنديه:جلد:6:صفحہ:329)
(ارشاد المفتين:جلد:1:صفحہ:479)