غیر مسلم کی شادی میں شرکت کا حکم
غیر مسلم کی شادی میں شرکت کا حکم
سوال: غیر مسلم کی شادی میں شرکت کی جا سکتی ہے؟
جواب: دعوتِ ولیمہ جس کا قبول کرنا واجب ہوتا ہے جب اس میں امورِ معصیت و گانا، باجا وغیرہ منضم ہو جانے پر شرکت نا جائز ہو جاتی ہے۔ اور اسی طرح جب مسلمان کی شادی میں جب امورِ ممنوعہ کا انضمام ہو جاتا ہے تو شرکت نا جائز ہو جاتی ہے۔ تو پھر کافر کی شادی میں جس میں بہت سے امورِ ممنوعہ پوجا پاٹ و مشرکانہ امور و گانا بجانا منضم ہوں پھر اس میں شرکت کیوں کر جائز رہے گی؟
(منتخبات نظام الفتاوىٰ: جلد، 1 صفحہ، 106)