Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ اور عرسوں کے میلوں میں جا کر تجارت اور خرید و فروخت کرنا


سوال: عرسوں، تعزیہ کے میلوں اور دیگر میلوں میں جا کر تجارت اور خرید و فروخت کرنا کیسا ہے؟

جواب: جہاں کفر و شرک اور بدعت وغیرہ جیسے نا جائز کام ہوتے ہوں، وہاں جانا ہی درست نہیں ہے اور نہ وہاں جا کر خرید و فروخت کرنا چاہئے۔ یہ سب مقامات زور کے ہیں، اور قرآنِ مجید میں مومنین کے اوصاف میں سے بیان کیا گیا کہ: 

لَا يَشْهَدُونَ الزُّورَ الخ۔(سورة الفرقان: آیت، 72)

ترجمہ: مومن وہی ہیں جو نا جائز مجلسوں میں شریک نہیں ہوتے۔ 

(فتاویٰ علمائے حديث: جلد، 10 صفحہ، 49)