Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم کو زکوٰۃ یا فطرہ دینا


سوال: ہمارے یہاں دستور ہے کہ فطرہ کا غلہ نکال کر رکھ لیا جاتا ہے اور فقیروں مسکینوں کو دیا جاتا ہے، جن میں بعض غیر مسلم بھی ہوتے ہیں حتیٰ کہ جو لوگ ہمارے ہاں کھیتی باڑی کے مزدور غیر مسلم ہیں ان کو بھی فطرہ دیا جاتا ہے۔ کیا غیر مسلم کو فطرہ یا زکوٰۃ دینی جائز ہے؟ 

جواب: غیر مسلم کو فطرہ یا زکوٰۃ ہرگز نہیں دینی چاہیئے، اگر ان کو یہ اموال دیئے گئے تو شرعاً یہ خیرات مردود ہوگی۔ اموالِ زکوٰۃ و صدقہ فطر کے مستحق صرف مسلمان ہیں، یہ عطیے صرف مسلمانوں کیلئے مخصوص ہیں۔ صدقہ فطر کے متعلق احادیث میں وارد ہے: طعمة للمساكين اس میں الف اور لام عہد خارجی ہے، جس سے مسلمان مساکین مراد ہیں، نہ کہ کافر۔ 

(فتاویٰ علمائے حديث: جلد، 7 صفحہ،291)