Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کافر اور مشرک کے روپیہ مسجد میں لگانا


سوال: ہندوؤں اور عیسائیوں سے مسجد کیلئے چندہ لینا اور اس سے مسجد تعمیر کرنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب: کافر اور مشرک کے روپیہ سے مسجد بنانا نا جائز ہے، ان کا روپیہ مسجد میں نہیں لگ سکتا۔ قرآن مجید میں ارشاد ہے: مَا كَانَ لِلْمُشْرِكِیْنَ اَنْ یَّعْمُرُوْا مَسٰجِدَ اللّٰهِ شٰهِدِیْنَ عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ بِالْكُفْرِ الخ۔

(سورۃ التوبہ: آیت، 17)

ترجمہ: يعنى مشرکوں کو حق نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مسجدوں کو تعمیر کریں، جب تک کہ وہ اپنے شرک پر جمے ہوئے ہیں۔ 

اس آیت سے ہمارا مدعا ثابت ہے کہ کسی کافر کا روپیہ مسجد میں نہیں لگایا جا سکتا۔ کتب تفاسیر میں اس مسئلہ کو اچھی طرح محقق کیا گیا ہے۔ (فتاویٰ علمائے حديث: جلد، 1 صفحہ، 37)