Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

الطوسی کی کتاب تہذيب الأحكام كا سبب تالیف کیا ہے اور اس میں کتنی احادیث ہیں؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 الطوسی کی کتاب تہذيب الأحكام كا سبب تالیف کیا ہے اور اس میں کتنی احادیث ہیں؟

جواب:  یہ کتاب مذہبِ شیعہ کے معتبر اصول و مراجع میں شمار ہوتی ہے، وقتِ تالیف سے لے کر آج تک اس کی احادیث کی تعداد (13590) کو پہنچ چکی ہیں اور الکلینی کی کتاب الکافی کے بعد یہ دوسرے نمبر کی کتاب شمار کی جاتی ہے۔

تبصرہ:

عجیب بات یہ ہے کہ المؤلف الطوسی نے اپنی کتاب عدة الاصول میں صراحت کی ہے کہ اس کتاب التہذیب کی احادیث اور اس کی روایات پانچ ہزار سے زائد ہیں یعنی چھ ہزار سے زیادہ نہیں ہیں؟ 

تو کیا اس کا یہ معنی نہیں ہے کہ اس کتاب میں مختلف ادوار میں نصف سے زائد احادیث بعد میں شامل کی گئی ہیں؟

بلاشبہ یہ اضافے ان خفیہ ہاتھوں کے ہیں جو شیعہ علماء اسلام کے نام پر اضافے کرتے رہتے ہیں؟

اور باقی رہا اس کتاب کی تالیف کا سبب تو وہی سبب ہے جس کی یہ احادیث و اخبار نشاندہی کر رہی ہیں جیسا کہ الطوسی نے خود اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے: باہم اختلاف تباین، منافاة اور تضاد، حتٰی کہ تقریباً کوئی ایک بات بھی ایسی نہیں ہے کہ جس کے برعکس اور متضاد کوئی دوسری بات نہ ہو، کوئی ایسی حدیث بھی صحیح سالم نہیں ہے مگر اس کے مدِ مقابل ایسی روایت و حدیث موجود ہیں جو اس کی نفی کر رہی ہیں۔ حتٰی کہ ہمارے مخالفین نے اس کو ہمارے مذہب کے خلاف سب سے بڑے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے اور ہمارے مذہب پر سب سے بڑا طعن بھی یہی ہے۔

(تہذیب الأحکام المقدمہ: جلد، 1 صفحہ، 9)

اس نے (اپنی کتاب میں) شیعہ علماء کے بے شمار اختلافات پر یہ حاشیہ چڑھایا ہے کہ یہ بات انہوں نے تقیہ کے طور پر کہی تھی حالانکہ اس کی کوئی دلیل بیان نہیں کی۔ خواہ یہ روایت ان کے دشمنوں اہلِ سنت ہی کی موافقت کرتی ہو۔