Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا اہل سنت کی طرح شیعی مذہب میں صحیح، حسن اور ضعیف جیسی معروف اقسام کی اصطلاحات پائی جاتی ہیں؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 کیا اہلِ سنت کی طرح شیعی مذہب میں صحیح، حسن اور ضعیف جیسی معروف اقسام کی اصطلاحات پائی جاتی ہیں؟

جواب: ان کے ہاں یہ اصطلاح تو نئی ایجاد کردہ ہے۔ اور اس کا سبب یہ ہے جس طرح کہ وہ خود اعتراف کرتے ہیں اس (یعنی سند) کے ذکر کا فائدہ یہ ہے کہ شیعہ کے مقابلے میں عوام (یعنی اہلِ سنت شیعہ عالم النوری الطبرسی کہتا ہے: عام لوگوں کا مذہب جنہوں نے اپنے آپ کو اہلِ سنت کا نام دے رکھا ہے دیکھیں فصل الخطاب: صفحہ، 28 المقدمۃ الثالثة) کی عار اور مذمت کو دور کرنا ہے کیونکہ ان کی احادیث عن عن کے بغیر ہیں بلکہ ان کے قدماء کے اصول سے منقول ہوتی ہیں۔ 

اور جدید اصطلاح عامہ کے اعتقاد اور ان کی اصطلاحات کے موافق ہے بلکہ یہ ان کی کتابوں سے ماخوذ ہے جس طرح کہ قدرے غور کرنے اور تلاش کرنے سے ظاہر ہوتا ہے۔(وسائل الشیعہ: جلد، 20 صفحہ، 243 خاتمة الکتاب الفائدة التاسعة)

وضاحتی نوٹ:

اس کا معنیٰ یہ ہے کہ ان کے پاس احادیث بلحاظ صحت اور باعتبار ضعف کی معرفت حاصل کرنے کے لیے کوئی معیار و قانون نہیں ہے اور یہ معیار و قانون صوری اور ظاہری ہیں جن کی کوئی حقیقت نہیں ہے اور ان سے مقصد صرف یہ ہے کہ اہلِ سنت کی طرف سے وارد ہونے والی تنقید کو دور کیا جائے کیونکہ اہلِ سنت کہتے ہیں کہ ان کی احادیث بلا سند ہیں اور وہ اپنی احادیث سے صحیح اور سقیم اور ضعیف کی پرکھ نہیں کر سکتے۔