مشرک اور بدعتی شخص کا مرید ہونا
سوال: اگر کوئی شخص ایسے شخص کا مرید ہو جائے کہ اُس شخص کے ہاں علانیہ شرک و بدعت ہوتا ہو تو کیا بعد معلوم ہو جانے حالات مندرجہ کے اس مرشد سے تعلقات مریدی منقطع کر لینے چائیں؟ اگر ایسے مرشد سے قطع تعلق اور سلسلہ آمد و رفت کا بند کیا جائے تو وہ شخص قابلِ مواخذہ تو نہیں ہو سکتا؟
جواب: اس صورت میں اس مرشد سے قطع تعلق کرنا ضروری ہے، اور آمد و رفت کا سلسلہ بھی بند کرنا لازم ہے، اور ایسے مرشد کی تابعداری شرعاً ہرگز درست نہیں۔
(فتاویٰ علمائے حديث: جلد، 11 صفحہ، 383)