Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا شیعہ مذہب میں کچھ راویوں کی جرح و تعدیل میں تناقضات اور اختلافات پائے جاتے ہیں؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

کیا شیعہ مذہب میں کچھ راویوں کی جرح و تعدیل میں تناقضات اور اختلافات پائے جاتے ہیں؟ 

جواب: جی ہاں الکاشانی نے کہا ہے: کسی با خبر شخص پر یہ مخفی نہیں کہ جرح و تعدیل اور ان دونوں کی شرائط میں اتنے تناقضات، اختلافات اور اشتباہات ہیں جو ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتے کہ جن پر نفوس مطمئن ہو سکیں۔

(الوافی المقدمۃ الثانیہ: جلد،1 صفحہ، 25)

اس کی مثال یہ ہے کہ: ان کا مشہور محدث زرارہ بن أعین، ان کے تین ائمہ الباقر، الصادق اور الکاظم کا ساتھی، جس کے متعلق ان کا شیخ الکشی ابو عبد اللہؒ سے یہ قول روایت کرتا ہے: زرارہ تو یہود و نصاریٰ سے بھی اور ان لوگوں سے بھی بدتر ہے جنہوں نے کہا تھا: اِنَّ اللّٰهَ ثَالِثُ ثَلٰثَةٍ‌ (سورۃ المائدہ: آیت: 73)

ترجمہ: اللہ تعالیٰ تو تین میں سے ایک ہے۔

(رجال الکشی: جلد، 2 صفحہ، 237 تاریخ آل زرارۃ: جلد، 1 صفحہ، 61)

اور الکشی نے بذاتِ خود یہ روایت بھی بیان کی ہے کہ ابو عبداللہ نے فرمایا ہے:

زرارہ یقیناً تیرا نام اہلِ جنت کے ناموں میں سے بغیر الف کے ہے۔ میں نے کہا: ہاں آپ پر قربان جاؤں میرا نام عبدربہ ہے، لیکن مجھے زرارہ کا لقب دیا گیا ہے۔

(رجال الکشی: جلد، 2 صفحہ، 26 حدیث نمبر، 208 (زرارہ بن أعین)

تعلیق:

(شیعہ مذہب میں) اس طرح کے تناقض بہت ہی زیادہ ہیں مثلاً جابر الجعفی محمد بن مسلم، ابو بصیر الليث المرادی، برید العجلی، حمران بن اعین وغیرہ تو جن کا حال یہ ہے اور جن کے احوال ایسے ہیں تو ان کی مرویات پر کیا حکم لگایا جائے اور ان کی بیان کردہ اخبار و روایات پر کیا فیصلہ کیا جائے؟

دندان شکن:

شیعہ کا مشہور علامہ اور شیخ طوسی صاحب اپنے مذہب کے اکثر علماء و مشائخ اور مصنفین کے متعلق یوں رقم طراز ہے: بلاشبہ ہمارے اصحاب میں سے بہت سارے مصنفین اور اصولی فاسد مذاہب پر گامزن رہے ہیں، اگر چہ ان کی کتابیں ہمارے ہاں معتمد اور قابل اعتبار ہیں۔ 

(الفھرست للطوسی: صفحہ، 32 وساںٔل الشیعہ: جلد، 20 صفحہ، 233 الفاںٔدہ السابعۃ)

اللہ اکبر یہ کیسا تناقض ہے؟ کہ ان کی یہ کتب تو معتمد و قابل اعتماد ہیں، لیکن ان کتابوں کے مؤلفین حضرات کے مذاہب باطل و فاسد تھے۔