Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ علماء کے اعتقاد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی عبادت کس طرح کی گئی؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 شیعہ علماء کے اعتقاد کے مطابق اللہ تعالیٰ کی عبادت کس طرح کی گئی؟

جواب: شیعہ کے شیوخ کا یہ عقیدہ ہے کہ اگر ان کے ائمہ نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی نہ کی جاتی۔ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعلىٰ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ (سورۃ النحل: آیت، 1)

ترجمہ: اللہ تعالیٰ ان کی شرکیہ باتوں سے بہت ہی زیادہ بلند و برتر اور پاک ہے۔ 

انہوں نے ابو عبد اللہؒ (جعفر الصادقؒ) پر یہ قول تہمت باندھا ہے: اللہ تعالیٰ نے ہمیں پیدا فرمایا اور ہمیں بہترین صورتیں عطا فرمائیں اور اس نے اپنے بندوں میں ہمیں اپنی آنکھ بنایا، اور اپنی خلقت میں اپنی بولنے والی زبان بنایا، اور اپنے بندوں پر اپنا راحت و رحمت والا کھلا ہاتھ بنایا، اپنا وہ چہرہ بنایا جس سے اللہ کی طرف پہنچا جاتا ہے، اپنا وہ دروازہ بنایا جس کی طرف وہ رہنمائی کرتا ہے اور اپنے آسمان اور اپنی زمین میں اپنے خزانچی بنایا، ہماری ہی وجہ سے درخت پھل دیتے ہیں اور پھر پھل پکتے ہیں، نہریں بہتی ہیں، ہماری ہی وجہ سے آسمان سے بارش اترتی ہے اور زمین کی روئیدگی اُگتی ہے اور ہماری عبادت کی وجہ سے ہی اللہ کی عبادت ہوتی ہے اگر ہم نہ ہوتے تو اللہ تعالیٰ کی عبادت بھی نہ ہوتی۔

(اصول الكافي: جلد، 1 صفحہ، 130 كتاب التوحيد، حدیث نمبر، 5 باب النوادر التوحيد: صفحہ، 146 حدیث نمبر 8 باب تفسير قول الله كل شيء هالك الا وجهه) تفسير نور الثقلين: جلد، 5 صفحہ، 340 حدیث نمبر، 12 سورة التغابن)