انبیاء کرام علیہم السلام نے ہدایت کیسے پائی؟ امامیہ شیعہ اثناء عشریہ کے شیوخ کے اعتقاد کے مطابق دیدار الہٰی کا کیا طریقہ ہے؟
الشیخ عبدالرحمٰن الششریانبیاء کرام علیہم السلام نے ہدایت کیسے پائی؟ امامیہ شیعہ اثناء عشریہ کے شیوخ کے اعتقاد کے مطابق دیدار الہٰی کا کیا طریقہ ہے؟
جواب: شیعہ علماء کا یہ گمان ہے کہ سیدنا ابو عبداللہؒ نے ارشاد فرمایا اللہ کی قسم! سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی ولایت کے وسیلے سے ہی حضرت آدم علیہ السلام اس بات کے حقدار بنے کہ اللہ تعالیٰ اسے اپنے دست مبارک سے پیدا کرتے ہیں اور اس میں اپنی روح پھونکتے اور سیدنا علیؓ کی ولایت کے وسیلے سے ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کلام فرمایا اور حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے سر تسلیم خم کی وجہ سے ہی اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسیٰ بن مریمؑ کو جہانوں کے لیے آیت قرار نہیں دیا اور پھر فرمایا اس امر کا خلاصہ یہ ہے اللہ تعالیٰ کی حقیقت میں سے کوئی بھی اس کا دیدار کرنے کا اہل نہیں ہوا مگر ہماری بندگی کرنے پر ہی۔
(الاختصاص للمفید: صفحہ، 250 بحار الانوار: جلد، 260 صفحہ، 294 حدیث، 56 باب تفضیلھم علی الانبیاء و علی جمیع الخلق)