خود غرض لوگوں پر مشتمل نئی نسل کا ظہور
علی محمد الصلابیدوسری نسل (اولاد صحابہ رضی اللہ عنہم ) کے لوگوں میں سے کچھ ایسے افراد بھی سامنے آئے جو اپنے آپ کو حکومتی باگ ڈور سنبھالنے کا اہل تصور کرتے تھے۔ اس قسم کے لوگوں نے یہ سمجھا کہ حکومت تک رسائی کا راستہ ان کے سامنے بند ہے۔ عام طور سے ایسا ہوتا ہے کہ جب جاہ پسند اور خود غرض لوگ اپنے اغراض و مقاصد کی تکمیل کے لیے کوئی راہ نہیں پاتے تو وہ تبدیلی کی جائز و ناجائز ہر کارروائی میں حصہ لیا کرتے ہیں۔ ایسے لوگوں کے معاملات کو نمٹانا بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
(الاساس فی السنۃ: جلد 4 صفحہ 1676)