غیر مسلم کے لیے قرآن مجید کا تعویذ دینا
سوال: غیر مسلم کو ایسا تعویذ دینا جس میں قرآنِ مجید کے الفاظ بسم اللہ وغیرہ ہو جائز ہے یا نہیں؟
جواب: اس سے پرہیز کرنا چاہیئے۔ حدیث شریف میں ہے کہ دشمن کے زمین میں قرآنِ مجید نہ لے جاؤ، ایسا نہ ہو کہ وہ اس کی بے ادبی کرے، اور آیتِ کریمہ: لَّا يَمَسُّهُ إِلَّا ٱلۡمُطَهَّرُونَ (سورۃ الواقعہ: آیت، 79)میں اس کی مؤید ہے کہ کافر کا ہاتھ قرآن مجید کو نہ لگنا چاہیے۔
(فتاویٰ الحدیث جلد، 1 صفحہ، 201)