غیر مسلموں کو تہواروں میں مٹی کے برتن بنا کر دینا
سوال: ایک شخص کمہار ہے، تمام گاؤں میں اس کی سیپی ہے، ہر طرح کی برتن بنا کر لوگوں کو دیتا ہے۔ اب عرض یہ ہے کہ ہندو کے تہواروں میں بعض برتن مستعمل ہوتے ہیں، جیسے دیوالی میں چراغ جلائے جاتے ہیں۔ کیا شریعتِ محمدی میں ایسا فعل جائز ہے؟
جواب: بلوغ المرام میں حدیث شریف ہے کہ: جو شخص انگور روک رکھے تاکہ ایسے لوگوں کے پاس فروخت کرے جو ان کی شراب بنائیں تو وہ دانستہ آگ میں داخل ہو گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ دیوالی کی خاطر برتن بنانا اور ہنود کے پاس فروخت کرنا جائز نہیں۔
(فتاویٰ الحدیث: جلد، 1 صفحہ، 242)