نابالغ شیعہ بچے کی جنازہ میں شرکت کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ نابالغ بچے جن کے ورثاء شیعہ یا دیگر فرقِ ضالہ ہیں، ان کی نمازِ جنازہ میں شرکت کرنی یا جنازہ کی معیت میں نقل و حرکت شرعاً کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: نابالغ سمجھدار ہے تو اس کا اسلام معتبر ہے اور نا سمجھ ہے تو خیر الابوین کا تابع ہے، اس میں دیگر ورثاء کا اعتبار نہیں۔ لہٰذا اگر اس کے والدین کفریہ عقائد رکھتے ہوں اور وہ بچہ ناسمجھ ہو تو جنازہ میں شرکت کرنا ناجائز ہے۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 1 صفحہ، 314)