Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی عورت اور شیعہ مرد کا نکاح کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ مرد رافضی اور عورت سنی المذہب، مرد اُس عورت سے عقد کرنے کا مقصد کرتا ہے۔ تو ان دونوں کا نکاح جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب: روافض زمانہ بوجوہ کثیرہ کافر و مرتد ہیں فتاویٰ عالمگیری میں ہے احکامهم احکام المرتدین سنیہ سے ہرگز کسی رافضی کا نکاح نہیں ہو سکتا، اگر کیا جائے گا تو باطل محض و زنائے خالص ہو گا۔ 

فتاویٰ عالمگیری میں ہے: منها ما هو باطل بالاتفاق نحوا النكاح لا يجوز له ان يتزوج امرأة مسلمة ولا مرتدة ولا ذمية لا حرة ولا مملوكة

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 2 صفحہ، 57)