نوحہ کرنے، مرثیہ پڑھنے اور تعزیہ داری کرنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ داری اُس شخص کے لئے جو اپنے کو حنفی اور سنی المذہب کہتا ہے، شریعت کی رو سے جائز ہے یا نہیں؟ اور مجلس ذکر شہادت میں مرثیہ پڑھنا اور شیعوں کی طرح نوحہ کرنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: تعزیہ داری نا جائز و بدعت ہے، اور ایک نہیں بلکہ بدعاتِ کثیرہ پر مشتمل ہے، مرثیے اکثر روافض کے ہیں جو اغلاط و اکاذیب پر مشتمل بے اصل و پادرہوا حکایات کو متضمن اور بہتوں میں تبراء بھی ہے، ان کا پڑھنا حرام و نہایت سخت حرام ہے، مسلمانوں کو ان سے احتراز لازم ہے، اور نوحہ بھی اُمور جاہلیت سے ہے، حدیث شریف میں نوحہ کرنے پر شدید وعیدیں آئی ہیں۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 15)