Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

رافضیوں اور قادیانیوں کو حق پر جاننے والے کے ساتھ تعلقات رکھنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ آیا اُس شخص کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا، کھانا پینا اور سلام و کلام جائز ہے یا نہیں، جو شخص ہر عقائد کو حق سمجھ کر (خواہ وہ عقائد قادیانی کے ہوں یا روافض کے ہوں یا اہلِ سنت والجماعت کے ہوں) ان مذاہب مذکورہ کے خلاف مذہب والے کے سامنے کہتا ہے، ان مذاہب کو، اور کہتا ہے کہ میرے دل میں ایسا نہیں ہے؟ 

جواب: جو شخص تمام مذاہب کو حق جانتا ہے وہ گمراہ اور لا مذہب ہے، اس کے ساتھ میل جول اور اٹھنا بیٹھنا، سلام و کلام نا جائز ہے قال الله تعالىٰ وَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ

(سورۃ الھود: آیت، 113)

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 19)