Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ایسی انجمن میں شریک ہونا جس میں شیعہ اور قادیانی ہوں


ایسی انجمن میں شریک ہونا جس میں شیعہ اور قادیانی ہوں

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایسی انجمن جس کے اندر شیعہ، قادیانی اور فرقِ باطلہ سب شریک ہوں تو ایسی انجمن دینی کہلانے کے مستحق ہے کہ نہیں؟ اور سنی حنفی لوگ شریک ہوں کہ نہیں؟

جواب: ایسی انجمن ہرگز دینی انجمن نہیں ہے، نہ اس میں سنیوں کو شرکت جائز۔ بد مذہبوں سے میل جول نا جائز ہے، اور جب شریک ہوں گے تو علاؤہ میل جول کے کبھی ان کی تعظیم بھی ہو گی، اُن سے تقریر بھی کرائی جائے گی۔

رد المحتار میں ہے: في تقديمه تعظيمه وقد وجب عليهم اهانته شرعاً

قرآن مجید میں ہے قال اللہ تعالىٰ وَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ(سورۃ الھود آیت 113)

وقال الله تعالىٰ وَاِمَّا يُنۡسِيَنَّكَ الشَّيۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّكۡرٰى مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ(سورۃ الانعام: آیت، 68)

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 20)