تعزیہ اور علم بنانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ محرم شریف میں ایستادگی علَم و تعزیہ کے متعلق لوگوں کے مختلف روایات ہیں، کوئی کہتا ہے کہ ان کے نام کی چیز ہے، اور علَموں پر نام پاک آل اطہار و بعض آیات قرآنی بھی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ بعض روایات میں کہ حافظ محمد علی حضرت شاہ سلیمان موسوی خلیفہ اس کے خلاف تھے، ایک بار حضور اکرمﷺ کو تعزیہ کے ساتھ دیکھا، جب سے وہ تعزیہ کیلئے اپنے ہاتھ سے بانس کی کہیچیاں چھیلا کرتے ہیں۔ لہٰذا اس کے متعلق احکام شریعت و طریقت لکھیے؟
جواب: علَم و تعزیہ بدعت ہیں، بلکہ سینکڑوں بدعتوں کے مجموعہ کا نام تعزیہ داری ہے، ایسی روایتوں اور حکایتوں پر شریعت کا مدار ہو تو شریعت نہ ہوئی کھیل ہوا۔ آپ ان تمام افعال کی طرف نظر نہ کیجیئے
جن کو تعزیہ داری کا جزو لاینفک تصور کیا جاتا ہے، تو واضح ہو جائے گا کہ تعزیہ داری کتنے قبائح پر مشتمل ہے۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 62)