Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

جسم کے متعلق عقلاء کے تین اقوال:

  امام ابنِ تیمیہؒ

جسم کے متعلق عقلاء کے تین اقوال:عقلاء اس مسئلہ میں مختلف الرائے ہیں کہ کیا کوئی ایسی چیز موجود ہو سکتی ہے، جو قائم بنفسہ ہو، مگر اس کی طرف اشارہ نہ کیا جا سکتا ہو، نہ اسے دیکھا جا سکتا ہو، اس میں تین اقوال ہیں :پہلا قول: یہ ممکن نہیں بلکہ ممتنع ہے۔دوسرا قول: یہ ان محدثات ممکنہ میں ممتنع ہے، جوواجب کو چھوڑ کر وجود و عدم دونوں کو قبول کرتی ہیں ۔تیسرا قول:یہ ممکن و واجب دونوں میں ممکن ہے۔ یہ بعض فلاسفہ اور ان کی موافقت رکھنے والے اہل ملت کا قول ہے۔میرے علم کی حد تک اہل مذہب میں سے کوئی بھی اس کا قائل نہیں ،سوائے ان لوگوں نے اہل فلسفہ سے یہ نظریات اخذ کئے ہوں ۔اس کا اثبات کرنے والے ایسی چیزوں کو مجردات و مفارقات سے موسوم کرتے ہیں ۔جب کہ اکثر عقلاء کا زاویہ نگاہ یہ ہے کہ ایسا صرف ذہنی اشیاء میں ممکن ہے، خارجی موجودات میں نہیں ۔اس کا ثبوت اس روح سے ملتا ہے، جو عند الموت بدن انسانی سے الگ ہوتی ہے۔ جہاں تک ملائکہ کا تعلق ہے؛تو مسلمانوں کی طرف منسوب فلاسفہ ان کو عقول نفوس مجردہ اور جواہر عقلیہ سے تعبیر کرتے ہیں ۔