رافضی کی تعظیم کرنا
رافضی کی تعظیم کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ رافضی اگر اپنے آپ کو سید ظاہر کرے تو تعظیم اس جہت سے کہ نسبت نبی کریمﷺ کی جانب رکھتے ہیں، واجب التعظیم ہو سکتے ہیں کہ نہیں؟
جواب: جس بد مذہب کی بد مذہبی کفر کو نہ پہنچی ہو، اگر وہ اپنے کو سید ظاہر کرے تو اس کی سیادت کی تعظیم کی جائے گی کہ جس چیز کی تعظیم کی جاتی ہے وہ اس میں موجود ہے۔ اور اگر بد مذہبی حد کفر کو پہنچی ہے تو اب اس کی تعظیم نہیں کی جا سکتی قال الله تعالىٰ اِنَّهٗ لَـيۡسَ مِنۡ اَهۡلِكَ ۚاِنَّهٗ عَمَلٌ غَيۡرُ صَالِحٍ
(سورۃ الھو:د آیت، 46)
(فتاوىٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 150)