تعزیہ کے جلوس میں جانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایسی جگہ جانا جہاں علاؤہ تعزیہ کے دُلدل اور براق کی تصویریں بنائی جاتی ہیں یا ایسے جلوس میں جہاں ان تصویروں کے علاؤہ مختلف انواع کے باجے ہوں جانا کیسا ہے؟
جواب: تعزیہ داری بدعت سیئہ ہے اور دُلدل اور براق کی تصویریں بنانا حرام ہے، اور تصویر بنانا حرام اور اس کو بروجہ اعزاز رکھنا حرام ہے۔
ان خرافات میں شریک ہونا نا جائز و حرام ہے کہ معصیت کے جلوس کو فروغ دینا اور اس کی شان و شوکت بڑھانا ہے۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 205)