Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تبرائی رافضی کی مجلس میں شرکت کرنا


سوال: تبرائی رافضی کی مجلس میں شریک ہونا کیسا ہے؟ 

جواب:  ایسی مجلس میں شریک ہونا جبکہ بغرض رَد و انکار نہ ہو حرام و سخت حرام ہے۔ کہ اس میں تبرا اور تبرائیوں کے جلسہ کو رونق دینا ہے اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان پاک میں گستاخیاں سن کر ساکت رہنا سخت ہولناک چیز ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

الساكت عن الحق شيطان اخرس

حق سے سکوت کرنے والا گونگا شیطان ہے۔ 

ایک حدیث شریف میں فرمایا کہ جب صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں کوئی بیجا بات سنو فقولو العنة الله على شرکم

تو کہہ دو تمہارے اس فعل بد پر خدا تعالیٰ کی لعنت۔ اور جب رَد و انکار کی جرات نہ ہو تو وہاں ہرگز نہ جائے۔

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 205)