تعزیہ داری میں مال صرف کرنا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ تعزیہ وغیرہ کا بنانا اسراف ہے یا نہیں؟ اور اس کو جو اسراف نہ جانے اس کے واسطے کیا حکم ہے؟ اور جو شخص دس مفتیوں کے فتویٰ کو نہ مانے وہ کیسا ہے؟
جواب: تعزیہ داری نا جائز و بدعت ہے اور اس میں مال صرف کرنا اسراف ہے۔ علمائے اہلِ سنت کے صحیح فتویٰ کو نہ ماننا گمراہی کی بات ہے۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 167)