Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تعزیہ و تابوت و علم کی تعظیم کے لئے کھڑا ہونا اور اس میں شرکت کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زمانہ محرم میں دُلدل و تابوت و چوکی و علَم و تعزیہ نکالا جاتا ہے، از روئے مذہب اہلِ سنت والجماعت حنفی المذہب پر تعزیہ و تابوت و دُلدل و چوکی و علَم کی تعظیم کرنا اور تعظیماً کھڑا ہو جانا جائز ہے یا نہیں؟ اور اگر فریق مخالف جبراً کسی حنفی المذہب شخص کو اس کی تعظیم کرنے پر مجبور کریں تو ایسی حالت میں عام مسلمان پیرو مذہب حنفی پر کیا فرض ہے کہ اس مجبور شخص کی مدد کریں یا نہیں؟ 

جواب: یہ سب چیزیں بدعت قبیحہ ہیں، ان میں شرکت نا جائز ہے، ان چیزوں کی تعظیم نا جائز ہے اور تعظیم کرنے پر کسی مسلمان کو مجبور کیا جائے تو ضرور اس کی مدد کی جائے قال الله تعالىٰتَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡبِرِّ وَالتَّقۡوٰى‌

(سورۃ المائدہ: آیت، 2)

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 206)