شیعوں کی اذان میں صحابہ کرامؓ پر تبرا ہے
شیعوں کی اذان میں صحابہ کرامؓ پر تبرا ہے
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ اہلِ تشیع اذان میں اشهد ان عليا ولى الله وصى رسول الله و خليفته بلا فصل پکارتے ہیں۔ یہ الفاظ تبرا ہیں یا نہیں؟
جواب: بیشک اس میں تبرا ہے اور اس کی بناء روافض کے اس عقیدۀ باطلہ پر ہے کہ معاذ اللہ حضرات خلفائے ثلاثہ (سیدنا صدیقِ اکبرؓ سیدنا فاروقِ اعظمؓ سیدنا عثمان غنیؓ) کی خلافت کو خلافتِ غاصبہ کہتے ہیں۔ کیونکہ جب سیدنا علی المرتضیؓ کی خلافت بلا فصل ہوئی اور وہ خلافت کے حق میں وصی قرار دیئے گئے تو اُن سے پہلے کی خلافتیں باطل و نا جائز ہوئیں، اور وہ حضرات غاصب ٹھہرے (معاذ اللہ)۔ لہٰذا اُن حضرات متبعانِ حق کو غاصب قرار دینا تبرا نہیں تو اور کیا ہے؟
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 207)