لفظ جہت پر بحث: - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

لفظ جہت پر بحث:

  امام ابنِ تیمیہؒ

صفحہ 1 از 2

لفظ جہت پر بحث:اسی طرح لفظ جہت کے بارے میں گفتگو ہے۔ کیونکہ لفظ جہت کے مسمی سے مراد وجودی امر بھی ہوتا ہے مثلا: بلند سیارے اور اسی طرح اس سے معدوم چیز بھی مراد ہوتی ہے مثلا: عالم سے باہر ۔جب دوسرا معنی مراد ہوتو یہ کہنا ممکن ہے کہ ہر جسم ایک جہت میں ہوتا ہے۔ اور جب پہلا معنی مراد ہو تو ہر جسم کا دوسرے جسم میں ہونا ناممکن ہوتا ہے۔تو جو شخص یہ کہتا ہے کہ باری تعالی ایک جہت میں ہے اور جہت سے اس کی مراد ایک وجودی چیز ہوتی ہے ۔ جبکہ اس کے سوا ہر چیز اس کی مخلوق ہے ۔ تو جو شخص اس معنی کے اعتبار سے کہتا ہے کہ اللہ تعالیٰ ایک جہت میں ہے تو وہ غلطی کا مرتکب ہے۔اگر وہ جہت سے معدوم چیز مراد لے یعنی عالم سے اوپر جو کچھ ہے اور کہے کہ اللہ تعالیٰ عالم سے اوپر ہے ۔ تو اس نے بالکل ٹھیک کہا۔ عالم سے اوپر اس کے علاوہ کوئی موجود نہیں ہے۔ تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ موجودات میں سے کسی چیز میں نہیں ہے۔

صفحہ 1 از 2