Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم میں تین رنگ کے کپڑے پہننے کی ممانعت


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ محرم الحرام میں کس کس رنگ کے کپڑے پہننا ممنوع ہیں، اور کس کیلئے؟ اس اطراف میں عموماً لوگ تہبند پہنتے ہیں، اور عموماً رنگین ہوتے ہیں۔ کیا ان کے لئے بھی لازم ہے کہ وہ رنگین تہبند چھوڑ کر عاشورہ تک سفید ہی تہبند پہنیں؟

جواب: عشرہ محرم میں تین رنگ کے لباس اہلِ بدعت پہنتے ہیں۔ اُن تینوں سے اجتناب کرنا چاہیے۔ اوّل سرخ یا گلابی کہ یہ خوارج دشمنانِ اہلِ بیتؓ، اظہار مسرّت کیلئے پہنتے ہیں۔ دوم سیاہ کہ اس کو روافض پہنتے ہیں۔ سوم سبز یا دھانی کہ یہ تعزیہ داروں کا شیوہ ہے۔ اگر کپڑا مختلف رنگ کا ہو تو وہ ان تینوں سے خارج ہے۔ 

(فتاوىٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 166)