امیر معاویہ (رضی اللہ عنہ) کی ماں ہندہ کے سینے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت حمزہؓ کی دشمنی بھری ہوئی تھی۔ (شاهنامہ اسلام )
مولانا ابوالحسن ہزارویامیر معاویہ (رضی اللہ عنہ) کی ماں ہندہ کے سینے میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت حمزہؓ کی دشمنی بھری ہوئی تھی۔
(شاهنامہ اسلام )
الجواب اہلسنّت
مذکورہ عکسی صفحہ پر زمانہ جاہلیت کے واقعات درج کر کے طعن کیا گیا ہے حالانکہ اسلام لانے سے قبل جو کچھ گناہ انسان سے سرزد ہو جائیں اسلام لانے کے بعد ان کا نام و نشان ختم ہو جاتا ہے خود رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا. ان الاسلام يهدم ما كان قبله. کہ اسلام لانا مٹا دیتا ہے ان تمام گناہوں کو جو اسلام لانے سے قبل انسان سے سرزد ہو گئے ہوں. لہٰذا یہ تمام باتیں اسلام لانے سے قبل کی ہیں جو لائق التفات نہیں۔ ورنہ خود بنو ہاشم کے وہ حضرات جو بعد میں اسلام لائے مگر اسلام لانے سے قبل اہل اسلام کے خلاف ان کا کردار بڑا نامناسب اور سخت دشمنی پر مبنی تھا حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ اور سفیان بن الحارث بن عبد المطلب انہیں حضرات میں سے ہیں جو اسلام ست سخت عداوت رکھتے تھے مگر اسلام لانے کے بعد اسلام کے لئے ان کی لازوال قربانیاں ان کی عظمت کی دلیل بن گئیں.
اسی طرح کا معاملہ حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ پر ان کی بیوی کا ہے لہٰذا دور جاہلیت کی خطاؤں اور لغزشوں کو دور اسلام میں پھر گنوانا اور تکرار وتسلسل سے دھراتے رہنا اسلانی آئین و ضوابط کے خلاف ہے جاہلی دور کی ان باتوں کو طعن میں شمار کرنا فساد عقل اور قساوت قلبی کی دلیل ہے۔