Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ذکر شہادت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کرنا اور اس میں شرکت کرنا


ذکر شہادت سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کرنا اور اس میں شرکت کرنا

ذکر شہادت کے لیے مجالس منعقد کرنا، ان میں ماتم و نوحہ کرنا، روافض (شیعہ) کی مشابہت کرنے کی وجہ سے نا جائز ہیں، کیونکہ حدیث شریف میں ہے۔ من تشبه بقوم فهو منهم۔

ترجمہ: جو جس قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کرے اس کا حشر اس قوم کے ساتھ ہو گا۔

علامہ ابنِ حجر مکیؒ فرماتے ہیں۔ خبر دار خبر دار محرم کی بدعتوں میں روافض (شیعہ) کے ساتھ شامل نہ ہونا، جیسے مرثیہ خوانی، آہ و بکا، رنج و الم وغیره، کیونکہ یہ مسلمان کی شان سے بعید ہیں۔ اگر ایسا کرنا جائز ہوتا تو اس کا زیادہ مستحق حضور اکرمﷺ کا یومِ وفات ہو سکتا تھا لیکن وہ نہیں ہے، اس لیے ان بدعتوں سے احتراز کرو۔

(خصوصيات ماهِ محرم الحرام و يوم عاشوراء: صفحہ، 26)