Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مذاہب باطلہ کی کتب فروشی سے اجتناب کرنا


مذاہب باطلہ کی وہ کتابیں جن میں احکام ہیں یا ان کے عقائد ہیں یا لچر بوچ فاسقانہ قصے کہانیاں یا شریعت کے مخالف امور درج ہوں۔ ان کی تجارت سے اجتناب اس لیے ضروری ہے کہ ایسی چیزوں کی تجارت سے من وجہ گناہ کے کام میں ان کی تائید کرنا ہے۔ جبکہ اللہ تعالیٰ جل شانہ نے گناہ کے کام میں تعاون کرنے سے منع فرمایا ہے۔

چنانچہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَى الۡاِثۡمِ وَالۡعُدۡوَانِ‌۔ (سورۃ المائدة: آیت، 2)

ترجمہ: اور گناہ اور ظلم میں تعاون نہ کرو۔

(حلال و حرام کے احکام: صفحہ، 44)