مذاہب باطلہ کی کتابیں لکھنا، چھاپنا اور فروخت کرنا حرام ہے
مذاہب باطلہ کی کتابیں لکھنا، چھاپنا اور فروخت کرنا حرام ہے
مذاہب باطلہ کی وہ کتابیں جن میں مذاہب حقہ کی تردید اور دین باطل کفر اور شرکیہ اقوال کی تائید ہو، اسی طرح بدعت و ضلالت اور گمراہیوں کی تائید ہو اور کفر و شرک کے احکام اور عبادات سے بھری ہوئی ہوں ایسی کتابوں کو لکھنا، چھاپنا فروخت کرنا سب حرام ہے۔ باعتبار مالیت تو بعض کی بیع نافذ ہو گی اور بعض کی فاسد ہو گی یہاں ان پر تردید کرنے
کی غرض کی وجہ سے مطالعہ کرنا خریدنا جائز ہے۔ اور تجارت کی لالچ میں خریدنا عظیم گناہ ہے۔
(حلال و حرام کے احکام: صفحہ، 152)