Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کے عقیدہ میں کونسی چیز مقدم ہے اللہ تعالی کی اطاعت یا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اطاعت؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

شیعہ کے عقیدہ میں کونسی چیز مقدم ہے اللہ تعالیٰ کی اطاعت یا سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی اطاعت؟

جواب: سیدنا علیؓ کی اطاعت نعوذ بالله من ذلك۔ 

مَا لَـكُمۡ لَا تَرۡجُوۡنَ لِلّٰهِ وَقَارًا‌ ۞ (سورۃ نوح: آیت، 13)

ترجمہ: تمہیں کیا ہے کہ تم اللہ کی عظمت سے نہیں ڈرتے۔

اس سلسلہ میں انہوں نے ایک اور روایت گھڑ لی ہے کہتے ہیں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: جس نے حضرت علیؓ کے حق کو پہچان لیا وہ پاک ہو گیا اور اس نے مراد پا لی۔ اور جس نے آپؓ کے حق کا انکار کیا اس نے کفر کیا اور وہ نامراد ہوا۔ میں اپنی عزت کی قسم اٹھاتا ہوں! جس نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اطاعت کی اسے جنت میں داخل کروں گا اگرچہ وہ میری نافرمانی ہی کیوں نہ کرے۔ اور میں اپنی عزت کی قسم اٹھاتا ہوں! میں اسے جہنم میں داخل کروں گا جس نے سیدنا علیؓ کی نافرمانی کی اگرچہ وہ میری فرمانبرداری ہی کیوں نہ کرے۔ 

(كتاب الفضائل: صفحہ، 152 خبر الأسقف وسؤاله كشف اليقين في فضائل أمير المؤمنين صفحہ، 18 ليوسف بن مطهر الحلي بحار الأنوار: جلد، 27 صفحہ، 10 ح، 22 باب ان اسمائهم مكتوبة على العرش)