Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

مسلمان عورت کا غیر مسلم ججوں کی جیوری میں شامل ہونا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ: از روئے شرع کیا کسی مسلمان جوان عورت کو غیر مسلم مرد ججوں کی جیوری میں شامل ہو کر عدالتی فیصلے کرنے کی اجازت ہے یا نہیں؟ جب کہ وہ عورت قانون اور شریعت کا علم بھی نہ رکھتی ہو؟

جواب: شرعاً عورت کیلئے ویسے ہی جائز نہیں عہدۀ قضا پر فائز ہو، چہ جائے کہ غیر مسلم ججوں کے ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرے۔ مزید آنکہ قانون و شریعت سے عدمِ واقفیت بھی اہم ترین موانع سے ایک مانع ہے۔اہلِ علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ عورت قصاص و حدود میں گواہی نہیں دے سکتی پھر وہ جج کیسے بن سکتی ہے؟

(فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ: جلد، 1 صفحہ، 256)