Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا شیعہ علماء کے عقیدے کے مطابق خوش بختی و بدبختی نیز جنت اور جہنم کے داخلے میں ستاروں اور کواکب کی تاثیر ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 کیا شیعہ علماء کے عقیدے کے مطابق خوش بختی و بدبختی نیز جنت اور جہنم کے داخلے میں ستاروں اور کواکب کی تاثیر ہے؟

 جواب: جی ہاں! شیعہ علامہ الکلینی کا دعویٰ ہے کہ سیدنا ابوعبداللہؒ نے فرمایا: جس شخص نے سفر کیا یا شادی کی جب کہ چاند برج عقرب میں تھا تو وہ جنت نہیں دیکھ سکے گا۔

(الروضة من الكافی: جلد، 8 صفحہ، 2103 كتاب الروضة: حديث نمبر، 416 حديث نوح علیہ السلام يوم القيامة عيون اخبار الرضا: جلد، 1 صفحہ، 282 حوالہ، 35 باب فيما جاء عن الامام على بن موسٰى من الاخبار المتفرقة)

ان کا امام اکبر میاں خمینی اپنی سوچ و فکر ایمان و عقیدہ کا اظہار ان الفاظ میں کرتا ہے:

 اگر چاند برج عقرب میں ہو تو بیوی کے ساتھ مجامعت کرنا مکروہ ہے۔ اور ایسے ہی مہینے کے خاتمہ پر اور ہر مہینہ کے ایام میں سے منحوس دن میں بیوی کے ساتھ جماع کرنا مکروہ ہے۔

 (تحرير الوسيلة: جلد، 2 صفحہ، 218 كتاب النكاح مسئلہ نمبر 5)

تبصره: بدشگونی لینا مشرکین کے عقائد میں سے ہے۔

 ارشاد باری تعالیٰ ہے:

فَإِذَا جَائَتْهُمُ الْحَسَنَةُ قَالُوا لَنَا هَذِهِ وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَطَّيَّرُوا بِمُوسى وَ مَنْ مَّعَهُ أَلَا إِنَّمَا طَائِرُ هُمْ عِندَ اللهِ وَلَكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لا يَعْلَمُونَ(سورۃ اعراف: آیت، 131)

ترجمہ: پھر جب ان پر خوشحالی آتی تو کہتے یہ ہمارے ہی لیے ہے، اور اگر انہیں بد حالی آ لیتی تو اسے موسیٰ علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کی نحوست ٹھہراتے۔ خبردار! ان کی نحوست اللہ کے پاس(مقدر) ہے لیکن ان میں اکثر (لوگ) نہیں جانتے۔