Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

محرم میں ماتم کرنا اور شہدائے کربلا کی تربتیں بنا کر نکالنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایامِ محرم میں اہلِ بیت شہدائے کربلا کی تربتیں بنا کر نکالنا اور شاہراہ عام پر ماتم کرتے ہوئے لے جا کر مسلمان مردہ میت کی طرح زمین میں دفن کرنا اہانتِ اسلام اور توہینِ اہلِ بیتؓ ہے یا نہیں؟ 

جواب: اس طرح تربت نکالنا بدعت قبیحہ و نا جائز ہے اور ماتم کرنا بھی حرام ہے۔ حدیث شریف میں آیا ہے نھی عن ضرب الخدو دوشق الجيوب  ایسی حرکتوں سے مسلمانوں کو باز آنا لازم ہے۔

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 227)