Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

کیا شیعہ علماء اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور رب کا عقیدہ رکھتے ہیں؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

کیا شیعہ علماء اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور رب کا عقیدہ رکھتے ہیں؟

 جواب: شیعہ علماء کا دعویٰ ہے کہ سیدنا علیؓ نے فرمایا: میں ربوبیت کی شاخوں میں سے ایک شاخ ہوں.

(شرح الزيارة الجامعة الكبيرة: جلد، 1 صفحہ، 70)

 پھر گمراہی کے سمندر میں مزید غرق ہوتے ہوئے کہتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا (نعوذ باللہ): میں زمین کا وہ رب ہوں جس کے ساتھ زمین ٹھہری ہوئی اور ساکن ہے۔

(مرآة الأنوار: صفحہ،59 المقدمة الثالثة في بيان ما يوضح نبذا من التأويلات الماثورة من الائمة الفصل السابع)

اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد: وَأَشْرَقَتِ الْأَرْضُ بِنُورِ رَبِّهَا(سورۃ الزمر: آیت، 69)

ترجمہ: تیرے رب کے نور سے زمین روشن ہو گئی۔ کی تفسیر یہ کرتے ہیں کہ زمین کے امام سے زمین روشن ہو گئی۔

 (تفسير القمی: صفحہ، 595 (الزمر) تفسير البرهان جلد، 6 صفحہ، 565 حوالہ، 1 سورة الزمر معجم احادیث الامام المهدى: جلد، 5 صفحہ، 381 ان الارض تشرق بنور المهدي)

اس ارشاد الہٰی:

 قَالَ أَمَّا مَنْ ظَلَمَ فَسَوْفَا نُعَذِّبُهُ ثُمَّ يُرَدُّ إِلَى رَبِّهِ فَيُعَذِّبُهُ عَذَابًا نُّكْرًا (سورۃ الكهف: آیت، 86)

 ترجمہ: اس نے کہا وہ جس نے ظلم کیا تو ہم عنقریب سزا دیں گے پھر وہ اپنے رب کی طرف لوٹایا جائے گا تو وہ اسے سخت ترین عذاب دے گا۔

کی تفسیر یہ کرتے ہیں کہ اسے حضرت علیؓ کی طرف لوٹایا جائے گا اور وہ اسے سخت ترین عذاب دیں گے۔

(مرأة الأنوار: صفحہ، 100 المقدمة الثالثة فی بيان ما يوضح نبذا من التاويلات الماثورة من الأئمة الفصل السابع بحار الانوار: جلد، 7 صفحہ، 194 حوالہ، 59 باب احوال المتقين و المجرمين في القيامة)

تبصره: اللہ تعالیٰ اپنے نبی کو مخاطب کر کے فرماتے ہیں:

فَلا تَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهَا أَخَرَ فَتَكُونَ مِنَ الْمُعَذِّبِينَ (سورۃ الشعراء: آیت، 213)

ترجمہ: چنانچہ (اے نبیﷺ) آپ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو مت پکاریں ورنہ آپ عذاب پانے والوں میں شامل ہو جائیں گے۔

نیز فرمایا: 

وَلا تَدْعُ معَ اللهِ إِلهَا أَخرا لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ لَهُ الْحُكْمُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ۔(سورۃ القصص: آیت، 88)

ترجمہ: اور آپ اللہ کے ساتھ کسی اور الٰہ کو مت پکاریں، اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں ہر چیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اس کے چہرے کے، اس کا حکم چلتا ہے اور تم (سب) اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔