Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے گستاخوں کے ساتھ میل جول اور اتحاد کرنا


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ کسی ایسی جماعت سے اہلِ سنت والجماعت کا اشتراک جائز ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتی ہو؟

جواب: جو لوگ (معاذ اللہ) صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرتے ہیں، اُن کے ساتھ سنیوں کو میل جول کرنا اور ان سے اتحاد نا جائز ہے۔ 

صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی شان میں گستاخی کرنے والوں کے بارے میں حدیث میں فرمایا لا تجالسوهم ولا تشاربوهم ولا تواكلوهم ولا تصلوا معهم ولا تصلوا عليهم نہ ان کے ساتھ اُٹھو بیٹھو، نہ ان کے ساتھ کھاؤ پیو، نہ ان کے ساتھ نماز پڑھو، نہ ان کا جنازہ پڑھو۔

(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 275)