Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ہم فقہ جعفریہ کی معتبر کتاب سے چند روایات درج کرتے ہیں


ہم فقہ جعفریہ کی معتبر کتاب سے چند روایات درج کرتے ہیں

  1. حضور اکرمﷺ نے سیدہ فاطمۃ الزہراؓ سے فرمایا: جب میں مر جاؤں تو مجھ پر چہرہ نہ نوچنا اور نہ مجھ پر اپنے بال بکھیرنا اور نہ واویلا کرنا اور نہ مجھ پر نوحہ کرنا۔(فروع کافی: کتاب النکاح، صفحہ، 2028)
  2.  سیدنا جعفر صادقؒ نے فرمایا میت پر چیخ و پکار اور کپڑے پاڑنا جائز نہیں۔(فروع کافی: جلد، 1 صفحہ، 188)
  3. سیدنا باقر صادقؒ نے فرمایا جس نے قبر کی تجدید کی یا کوئی شبیہ بنائی وہ اسلام سے خارج ہو گیا۔(من لا یضرہ الفقیہ باب النوادر)

 مندرجہ بالا فقہ جعفریہ کی روایات سے معلوم ہوا کہ فقہ جعفریہ میں بھی نبی کریمﷺ، سیدنا باقؒر اور سیدنا جعفر صادقؒ وغیرہ سے روایات موجود ہیں جو اس بات پر صراحتاً دلالت کرتی ہیں کہ مصیبت کے وقت بال بکھیرنا، چہرے پیٹنا ،سینہ کوبی کرنا، واویلا کرنا، مرثیے پڑھنا، شبیہں بنانا، قبروں کی تجدید کرنا ناجائز اور حرام ہیں۔ 

(آپ کے مسائل اور ان کا حل: جلد، 1 صفحہ، 516)