Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

تو پھر اس صورت میں شیعہ علماء کے نزدیک توحید کا اعلی ترین مقام کیا ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 تو پھر اس صورت میں شیعہ علماء کے نزدیک توحید کا اعلیٰ ترین مقام کیا ہے؟ 

جواب: توحید کا اعلیٰ ترین مقام وحدتِ وجود ہے اور اس کی حقیقت یہ ہے کہ ان کے ائمہ کا وجود بعینہ اللہ تعالیٰ کا وجود ہے اور یہی توحید کی انتہا ہے.(جامع السعادات: صفحہ، 123)

 سچ فرمایا ہے اللہ تعالیٰ نے:

سُبْحَنَهُ وَ تَعْلَىٰ عَمَّا يَقُولُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا(سورة الاسرا: آیت، 43)

ترجمہ: اللہ تعالیٰ کی ذات ان کے اس شرک سے بہت بلند اور بہت پاک ہے۔

 تعلیق: دینِ اسلام سے ہٹی ہوئی صوفیت شیعہ امامیہ اثناء عشریہ کے مذہب میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے، اور متاثرین شیعہ عمائدین کی عقلوں پر چھائی ہوئی ہے۔ اس لیے صوفی افکار و نظریات اور شیعہ عقائد میں بے حد مماثلت اور مشابہت پائی جاتی ہے۔