Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کیا شیعہ علماء خلق قرآن کا عقیدہ رکھتے ہیں؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

 کیا شیعہ علماء خلقِ قرآن کا عقیدہ رکھتے ہیں؟

جواب: قرآنِ مجید کے اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہونے کے دعویداروں جہمیہ (جہمیہ: جہم بن صفوان کے پیروکار ہیں۔ اس کی گمراہوں میں سے اس کا یہ قول ہے کہ وہ تمام صفات کا انکار کرتا ہے بدعات کا مرتکب جیسے ارجاء، جبر اور جنت و جہنم کے فناء کا قائل ہے(التنبیہ والرد: 218) اور معتزلہ (قاری عبد الجبار احمد الھدانی معتزلی نے "شرح الاصول الخمسه"(صفحہ، 528)میں لکھا ہے۔ قرآن کے بارے میں ہمارا مذہب یہ ہے قرآن اللہ کی کلام اور اس کی وحی ہے۔ اور وہ محدث مخلوق ہے۔) کے ساتھ شیعہ برابر کے شریک ہیں۔ شیعہ کے مجلسی (بحار الانوار: جلد، 89 صفحہ، 117)نے اپنی کتاب کتاب القرآن میں ایک باب کا عنوان یہ رکھا ہے "باب ان القرآن مخلوق"

اس بات کا بیان کہ قرآن مخلوق ہے

شیعہ کا آیت اللہ محسن آمین اس بات کی تاکید بیان کرتے ہوئے کہتا ہے "شیعہ اور معتزلہ کا عقیدہ ہے کہ قرآن مخلوق ہے"

(اعیان الشیعہ: جلد، 1 صفحہ، 154 ما انفررت بہ شیعۃ المامیہ عن الاشاعرۃ فی اصول العقائد)

ان کے اس قول کی بنیاد یہ ہے کہ اللہ کی صفت کلام نہیں ہے۔ 

سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَقُوۡلُوۡنَ عُلُوًّا كَبِيۡرًا‏ ۞(سورۃ الإسرا: آیت، 43)

ترجمہ: اللہ تعالیٰ کی ذات ان کے اس شرک (اور کفریہ قول) سے بہت بلند اور بہت پاک ہے۔

دندان شکن: شیعہ کے امام رضا سے قرآن کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، بے شک وہ اللہ کی کلام ہے اور مخلوق نہیں ہے۔

( تفسیر العیاشی: جلد، 1 صفحہ، 19 حدیث نمبر، 17 فی فضل القرآن)