جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی کا فتویٰ شیعہ سے مناکحت کرنے، ان کا ذبیحہ کھانے، ان کے جنازہ میں شریک ہونے، ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنے اور ان کو مسلمانوں کا حاکم اور سربراہ بنانے کا حکم
جامعہ فاروقیہ شاہ فیصل کالونی کراچی کا فتویٰ
اثناء عشری شیعہ فرقہ جو ضروریاتِ دین اور اسلام کے مسائل قطعیہ کا منکر ہو، مثلاً سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر تہمت کا قائل ہو یا قرآن کے بارے میں حضرت جبرائیل علیہ السلام کی غلطی کا قائل ہو یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے صحابی ہونے کا منکر ہو تو امثال ذلک تو یہ بالاتفاق کافر ہیں۔ جن کے بارے میں علماء حق پہلے بھی کفر کا فتویٰ دے چکے ہیں۔ لہٰذا ایسے غلط عقائد رکھنے والوں سے سلسلہ مناکحت اور ان کا ذبیحہ اور نذر و نیاز کی چیزیں کھانا اور ان کی نمازِ جنازہ پڑھنا یا ان کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا اسی طرح ان کو مسلمانوں کا حاکم یا سربراہ بنانا سب نا جائز اور حرام ہیں۔
(تاریخی دستاویز: صفحہ، 83)