Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

سنی لڑکی کا نکاح شیعہ سے پڑھانے والے امام کا حکم


سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے امام صاحب نے سنی لڑکی کا نکاح شیعہ لڑکے سے پڑھایا اور وہ کہتے ہیں کہ مجھے علم نہیں تھا کہ یہ لڑکا شیعہ ہے۔ اب ہمارے لئے اس کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب: اگر امام کو اس شیعہ کے عقائد، مثلاً: سیدہ عائشہ صدیقہؓ پر قذف لگانے یا تحریف قرآن کے قائل ہونے یا حضرات شیخینؓ کی صحابیت کا انکار کرنے یا سیدنا علیؓ کی الوہیت کے قائل ہونے یا حضرت جبرائیلؑ نے وحی میں غلطی کی وغیرہ کا علم نہیں تھا تو اس پر توبہ کرنا ضروری ہے اور توبہ کے بعد اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے۔

نعم لا شك في تكفير من قذف السيده عائشةؓ او انكر صحبة الصديقؓ او اعتقد الوهيه في عليؓ او ان جبرائيل غلط في الوحي او نحو ذلك من الكفر الصريح المخالف للقران

(رد المختار: جلد، 3 صفحہ، 321)

(ارشاد المفتين: جلد، 1 صفحہ، 479)