ابن یونس مصری کہتے ہیں: امام نسائی رحمۃ اللہ بہت پہلے مصر آئے، وہاں پر علماء سے احادیث لکھیں، اور طلبہ نے آپ سے احادیث لکھیں، آپ امام حدیث، ثقہ، ثبت اور حافظ حدیث تھے، مصر سے ماہ ذی القعدۃ (302ھ) میں نکلے اور دوشنبہ کے دن 13 صفر 303 ہجری فلسطین میں آپ کی وفات ہوئی۔
(تہذيب الكمال، تذكرة الحفاظ: جلد، 2 صفحہ، 701 السير جلد، 14 صفحہ، 133 الحطة فى ذكر الصحاح الستۃ، 458)