Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ علماء کے دعوے کے مطابق اسلام کی حفاظت کس چیز نے کی ہے؟

  الشیخ عبدالرحمٰن الششری

شیعہ علماء کے دعوے کے مطابق اسلام کی حفاظت کس چیز نے کی ہے؟

جواب: شیعہ امام خمینی کہتا ہے: چودہ سو سال سے سیدنا حسینؓ کی شہادت پر رونے پیٹنے اور حسینی مجالس کے قیام نے اسلام کی حفاظت کی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو حضرت حسینؓ کی ساری جدو جہد ضائع ہو جاتی اور پیغمبرِ اسلامﷺ کی وہ تمام کوششیں بھی ضائع ہو جاتیں جو انہوں نے شیعہ مذہب کی تاسیس کے لیے بروئے کار لائی تھیں۔

(جريدة الاطلاعات الايرانية (شماره نمبر:15901-16 /8 /1399ھ، مزید دیکھیے: اقناع اللائم علی اقامت المائم كشف الاسرار: صفحہ، 193 (الحديث الثانی فی الامامة نظرة الى التعزية) للخمينی)