رافضیوں کو بُرا نہ جاننے والے کا حکم
رافضیوں کو بُرا نہ جاننے والے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کہتا ہے کہ میں سنی ہوں اور زید کی رشتہ داری رافضیوں میں ہے اور رافضیوں کو بُرا بھی نہیں جانتا ہے اور ان کی موت و زیست میں شریک بھی ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں زید کو سنی جاننا چاہیے یا نہیں؟
جواب: اگر واقع میں رافضیوں کو بُرا نہیں جانتا، تو زید سنی نہیں صرف اپنے کو سنی کہنے سے سنی نہیں ہو سکتا، جبکہ بد مذہبوں کی بد مذہبی پر مطلع ہے اور بد مذہبی کو بد مذہبی نہ جانے۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 415)