سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں یہ کہ کوچہ و بازار و شاہراہِ عام پر شہدائے کربلا کی خود ساختہ لاشوں (تربتوں) کے ساتھ جو خواتین اہلِ بیت ہیں، آہ و بکا سینہ کوبی اور برہنہ سری من گھڑت واقعات کا بیان کرنا توہین اہلِ بیتؓ ہے یا نہیں؟
جواب: یہ بالکل حرام ہے، شریعتِ مطہرہ نے نوحہ اور بین سے ممانعت فرمائی اور اس کو فعلِ جاہلیت قرار دیا، پھر اس کو اہلِ بیتؓ کی طرف نسبت کرنا اُن کے پاک دامنوں پر بدنما دھبہ لگانا اور اُن کی توہین ہے جو ہرگز کسی مسلم کے لئے یہ روا و درست ہو نہیں سکتی۔
(فتاویٰ امجدیہ: جلد، 4 صفحہ، 469)